قلات ( ہمگام نیوز) گذشتہ روز قابض پاکستان آرمی کی جانب سے قلات کے مختلف علاقوں میں بلوچ مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن کے نام پہ درجنوں بے گناہ بلوچ فرزندوں کو اغواء اور شہید کیا گیا، ان لاشوں میں مزید تین کی شناخت پکار خان،سبز علی اور خیر جان جتک کے نام سے ہوئی،اغوائ اور شہید ہونے بلوچ فرزندوں کی لواحقین کا کہنا ہے کہ پکار خان ، سبز علی اور خیر جان اپنے خاندان کے ساتھ بھاگ ناڑی سے منگو چر کی طرف آرہی تھے کہ نرموک کے قریب حکومتی اداروں نے خواتین کو چھوڑ کر ان کے خاندان کے10افراد کو اٹھا کر لے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں اور اب ہمارے عزیزوں کو شہید کرنے کے بعد لاشیں حوالے نہیں کی جا رہی ہیں