دوشنبه, مارچ 3, 2025
Homeخبریںقلات: خزینہ کے علاقے میں دوران چیکنگ سرمچاروں کے ساتھ فائرنگ کے...

قلات: خزینہ کے علاقے میں دوران چیکنگ سرمچاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 19 ایف سی اہلکار ہلاک

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے مختلف علاقوں میں مسلح کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک درجنوں اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر قلات کے علاقے خزینہ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک شاہرہ پر سرمچاروں کی جانب سے چیکنگ کے دوران سرمچاروں کا ایف سی کے اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خزینہ کے علاقے میں سرمچاروں کی جانب سے لگائے گئے ناکے کے قریب ایک ویگن گاڑی پہنچا جس میں 19 افراد سوار تھے۔ ناکے کے قریب پہنچتے ہی ویگن کے اندر سے کم از کم دس افراد جوکہ مسلح تھے، نے سرمچاروں پر فائرنگ کھول دیا۔ سرمچاروں نے جوابی کاروائی میں فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ویگن کے اندر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، بعدازاں چیکنگ سے معلوم ہوا کہ ویگن کراچی سے آرہی تھی جس میں سوار تمام افراد ایف سی کے حاضر سروس اہلکار تھے۔

واضح رہے کہ قلات کے مختلف علاقے بشمول منگچر، خزینہ، جوہان، کوہک، شیخاڑی اس وقت سرمچاروں کی کاروائیوں کے زد میں ہیں۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگچر کیمپ کا آدھے سے زیادہ حصہ بی ایل اے کے قبضے میں ہے جہاں سرمچاروں نے بھاری تعداد میں اسلحہ ضبط کرلیا ہے اور فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

آزاد بلوچ کے مطابق جنگ ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز