Homeخبریںقلات دشت گوران میں کمبر خان مینگل کے ٹھکانوں پر حملہ، 14...

قلات دشت گوران میں کمبر خان مینگل کے ٹھکانوں پر حملہ، 14 سے زائد کارندے ہلاک ، متعدد زخمی

قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دشت گوران میں مبینہ ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کمبر خان مینگل کے ٹھکانوں پر صبح تقریباً چھ بجے سرمچاروں کی جانب سے حملہ شروع ہوا، جو اطلاعات موصول ہونے تک جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شدید نوعیت کا ہے اور اس کے نتیجے میں مبینہ ڈیتھ اسکواڈ کے 14 سے زائد کارندے ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے کمبر خان مینگل کے ٹھکانوں کو مختلف اطراف سے گھیرنے کے بعد حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہونے والی جھڑپیں دوپہر دو بجے تک جاری تھیں، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی شدت میں اضافے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

تاہم، کمبر خان مینگل کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

تاہم  ہلاکتوں، زخمیوں اور حملے کے دورانیے سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز