قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قلات کے دیہی علاقے امیری کے مقام پر کبوتو میں سڑک کنارے نصب بم ریموٹ بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے دو خواتین، ایک بچہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما مولانا عبداللہ نیچاری سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب متاثرہ افراد کی گاڑی کبوتو کے مقام سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔