یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقلات: قابض پاکستانی فورسز کی تین چوکیوں پر سرمچاروں کا منظم حملہ

قلات: قابض پاکستانی فورسز کی تین چوکیوں پر سرمچاروں کا منظم حملہ

قلات (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات میں تین اگست کی شب بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کی تین مختلف چوکیوں پر بیک وقت منظم حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملے کِشان اور شیخڑی کے مقامات پر رات تقریباً نو بجے کیے گئے، جن میں سرمچاروں نے مختلف اطراف سے جدید ہتھیاروں کے ذریعے فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

حملہ لگاتار دو گھنٹے تک جاری رہیں، جس کے دوران قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سرمچار باحفاظت واپس جانے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز