شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلات: قابض پاکستانی چوکی پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ

قلات: قابض پاکستانی چوکی پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات، شیخڑی کشان میں گزشتہ شام سات بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز کی قائم چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے چوکی کو مختلف اطراف سے گھیر کر جدید ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

تاحال حملے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مقامی ذرائع بڑے نقصان کی اطلاع دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز پر ایسے حملے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز