شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے ضیاء لانگو کے حفاظتی گارڈز پر حملہ کرکے ان کا اسلحہ ضبط کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ آج دن 2:00 بجے کے قریب منگچر کے علاقے میران زئی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ضیاء لانگو کی رہائش گاہ کے قریب تعینات گارڈز کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں، ان سے اسلحہ ضبط کرنے کے بعد انہیں وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا۔
تاحال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔