قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات ، گوم میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر فدا احمد ولد خان محمد سکنہ گوم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر فدا احمد اپنے گھر، واقع گوم، جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کر دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بلوچ نسل کش پالیسیوں کا حصہ تھا۔ وہ سرمچاروں کے راستوں کی نشاندہی، اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تفتیش کے نام پر بلوچ نوجوانوں پر تشدد، لاپتہ افراد کے لواحقین کو دھمکانے اور ریاستی سرپرستی میں نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز و اہلکاروں پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ک

ی ہے۔