سه شنبه, اپریل 1, 2025
Homeخبریںقلات میں قابض فورسز نے 6 افراد کو جعلی مقابلے میں...

قلات میں قابض فورسز نے 6 افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا

قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقہ قلات میں قابض پاکستانی وحشی فورسز نے 6 افراد کو قتل کردیا ۔

قابض پاکستانی فوج کی شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی واقع کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے 29 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں 6 افرد کو قتل کردیا ۔

 سیاسی سماجی حلقوں نے قابض فورسز دعوی کو مسترد کیا ہے اور کہاکہ حسب سابق مذکورہ افراد کو کی جعلی مقابلے میں قتل کیاگیا ہے ۔کیوں کہ اس سے پہلے قتل ہونے والے تمام افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوتی رہی ہے ۔

جس کی حالیہ مثال جبری لاپتہ افراد کی 13 نعشیں ہیں جنھیں فورسز نے کاسی قبرستان میں دفنا دیاتھا بعد ازاں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے احتجاج شروع کردی احتجاج کو کچلنے کیلے بی وائی سی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیکر بند کردیا گیا ، خواتین کی رہائی کیلے گزشتہ دن سے بلوچستان نیشنل پارٹی نے سردار اخترجان مینگل کی سربراہی میں لانگ مارچ شروع کردیا ،جنھیں قابض پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات سے لکپاس کے مقام پر روک دیا ہے ، جہاں بی این پی نے دھرنا دے رکھا ہے ۔

دھرنے پر آج پنجاب کے رہائشی سی ٹی ڈی اہلکار نے خودکش دھماکہ کیا اور ایک ایف سی اہلکار کو مشکوک سمجھ کر محافظوں نے حراست میں لیا جس سے کلاشنکوف برآمد ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز