یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقلات میں مخبر میر بیگ جتک کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری...

قلات میں مخبر میر بیگ جتک کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 24 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں گُل انہ دُون کے مقام پر فائرنگ کرکے قومی مخبر میر بیگ ولد مراد خان جتک سکنہ جوری آباد جوہان کو ہلاک کیا۔

میر بیگ نے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کیلئے 2015 سے مخبری کرنا شروع کیا۔ گزشتہ سال 2023 میں سرمچاروں نے اسے گرفتار کیا، دوران حراست اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے معافی طلب کیا تھا، خاندان کی ضمانت پر اس وقت اسے رہا کردیا تھا اور اس پر کھڑی نظر رکھی جارہی تھی۔

اس کے بعد بھی وہ باز نہ آیا اور پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور لوکل غداروں کے ساتھ مل کر بلوچ قوم و قومی تحریک کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔

علاقے میں فوجی آپریشنوں کا برائے راست حصہ بننے سے لیکر گھروں کی چادر و چاردیواری کی پامالی اور بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کیلئے مخبری کرنے سمیت ایسے متعدد قومی جرائم میں ملوث تھا۔

میر بیگ کی غداری کے بابت تمام ثبوت تنظیم کے پاس آن دی ریکارڈ موجود ہیں۔

واضح کرتا چلیں کہ میر بیگ کے ہمراہ مذکورہ علاقوں میں سرگرم اکثر ضمیر فروش مخبروں کی شناخت اور راز تنظیم کے سامنے فاش ہوچکے ہیں، ہم ہر ایک کو قریب سے واچ کررہے ہیں۔ مزید برآں علاقے کے اکثر مخبروں یا ان کی فیملیز کو ہم پہلے سے اطلاع کرچکے ہیں اگر وہ قوم دشمنی سے باز نہیں آئے تو ہر مخبر کا انجام عبرتناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز