قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 25 ستمبر کو رات 10 بجے بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کراچی مین شاہراہ پر قائم قلات ٹول پلازہ سمیت مرجان و دیگر مقامات کو کنٹرول میں لیکر متعدد چیک پوائینٹس قائم کیے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مرکزی شاہرہ سمیت منسلک راستوں پر ٹریفک کی سکریننگ مسلسل چار گھنٹوں تک جاری رکھا۔
ترجمان نے کہا اس دوران سرمچاروں نے قلات ٹول پلازے کو نظر آتش کردیا، اور ایک چیک پوائینٹ سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے ایف سی کے دو گاڑیوں پر فائرنگ کیا جسکے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔
مذکورہ آپریشن رات ایک بجے تک جاری رہا۔


