قلات:(ہمگام نیوز) قلات سمیت مقبوضہ بلوچستان بھر میں قابض فورسز کی جبر کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قلات شہر اور گردونواح کو قابض پاکستانی فورسز نے مکمل محاصرے میں لے رکھا ہے، جہاں گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 35 سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ کیے جاچکے ہیں، جن میں اشفاق بلوچ ولد خدا بخش بھی شامل ہیں، جنہیں آج رات ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔
مزید برآں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بھی قلات سمیت بلوچستان بھر میں جاری ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور ہر طبقہ فکر سے مزاحمت کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی نے اشفاق بلوچ سمیت جبری لاپتہ کیے گئے تمام افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔