چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںقلات میں پاکستان فورسز کی فوج کشی جاری ،مسلح افراد...

قلات میں پاکستان فورسز کی فوج کشی جاری ،مسلح افراد نے حملہ کرکے 6 فورسز اہلکاروں کو ھلاک کرکے ان کا اسلحہ لے گئے

قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریش جاری ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی پیدل اہلکاروں کی بڑی تعداد

ہربوئی، مورتین، اسکلکو، شیخڑی، یوسفی اور گردنواح کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور

 مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہیں جبکہ فوجی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلوں کو مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادیوں کو گھیرے میں لیکر گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

دوسری جانب مسلح افراد نے فوجی کشی میں حصہ لینے والے موٹر سائیکلوں پر سوار فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں 6 اہلکارھلاک ہوگئے ،بعد ازاں ان کا اسلحہ لے گئے ہیں ۔

باخبر ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے ہربوئی، اسکلکو اور گردونواح کے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کے قافلوں کی شکل میں پیش قدمی کی۔

آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو ہربوئی کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملہ آوروں نے ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ و دیگر فوجی سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز