قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 11 جولائی کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے دشت گوران کے مقام پر کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کیا۔ سرمچاروں نے متعلقہ علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر چیکنگ کا آغاز کیا جوکہ رات 1 بجے تک جاری رہا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوران قابض پاکستانی فورسز نے زیرکنٹرول ایریا میں دراندازی کی کوشش کی جس کے ردعمل میں سرمچاروں نے مختلف اطراف سے ان پر حملہ کردیا۔ سرمچاروں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کے تحت فورسز پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ترجمان نے کہا اس جھڑپ کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے مذید کہا دریں اثنا سرمچاروں نے گدان ہوٹل کے قریب استحصالی کمپنی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مشینری و گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد اور خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔


