پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںقلات نواحی علاقے میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

قلات نواحی علاقے میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

قلات (ہمگام نیوز) نواحی علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل،حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔

پولیس زرائع کے مطابق قلات کے نواحی علاقے بشمی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق افراد کی شناخت میر جان ولد پیر جان اور اسکا بیٹا علی اکبر قوم چنال سکنہ شیشہ ڈغار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ و داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز