شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقلات کا رہائشی 24 سالہ نوجوان احسان اللہ خاران سے پاکستانی خفیہ...

قلات کا رہائشی 24 سالہ نوجوان احسان اللہ خاران سے پاکستانی خفیہ اداروں اور ڈیتھ سکواڈ کے ہاتھوں جبری لاپتہ 

 

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے سراوان کے قریب ٹی ٹی کے مقام سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے ایک نوجوان کو جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔

 

علاقائی زرائع کے مطابق 9 ستمبر 2022 کو خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے ڈسٹرکٹ قلات (کپوتو کلاں) کے رہائشی 24 سالہ نوجوان احسان اللہ ولد عبدالرسول شناختی کارڈ نمبر (5120151646739) کو خاران سے دس کلومیٹر دور کلی سراوان ٹی ٹی سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا.

 

علاقائی زرائع کے مطابق احسان اللہ ولد عبدالرسول سکنہ قلات جو پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہے کی گرفتاری اور جبری لاپتہ کے پیچھے خاران کے علاقے لجے کے بدنام زمانہ ڈیتھ اسکوائڈ کا اہم کارندہ حافظ ممتاز ساسولی کا ہاتھ ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز