قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 7 جون کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخڑی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹوں و دیگر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد لاشوں و زخمیوں کو اُٹھانے کیلئے قابض فورسز کو بھاری نفری علاقے میں بھیجنا پڑی۔
بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔