جمعه, جون 6, 2025
Homeخبریںقلات کے علاقے منگچر میں فورسز پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک...

قلات کے علاقے منگچر میں فورسز پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے۔ بی ایل اے

منگچر (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 3 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں ڈور کے مقام پر پاکستانی فوج اور ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں قابض کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مذید کہا سرمچاروں نے حملہ اس وقت کیا جب قابض فوج و ایف سی جارحیت کے مقصد سے علاقے کو گھیرے میں لے چکے تھے۔

بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز