قلات(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 اکتوبر شام 5 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے قلات موڑبند میں قابض پاکستانی فورسز کے ایک چوکی پر سنائپر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔ اس حملے کے دوران سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کی طرف سے بھیجے گئے ایک ڈرون کیمرے کو بھی نشانہ بنا کر مار گرایا۔
انہوں نے مزید کہا 29 اکتوبر دوپہر 12 اور 1 بجے کے درمیان منگچر شہر میں قابض پاکستانی فورس ایف سی کے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان کا کہنا تھا 31 اکتوبر کو قابض پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں ہمارے ایک کیمپ پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حملہ کیا اور کمانڈوز اتار کر کیمپ کا گھیراو کیا۔ اس پر ہمارے سرمچاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
ان کا کہنا تھا ان تینوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور بی ایل اے عہد کرتی ہے کہ ہمارے حملے تا آزادی جاری رہیں گے۔


