قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ عمران گزشتہ روز شام 4 بجے سے لاپتہ تھا، جس کی لاش آج صبح قلات کے پہاڈی علاقے سے برآمد ہوی۔
لواحقین پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کوئٹہ ہسپتال لے آئے جہاں پر ڈاکٹر نے بچے کے ساتھ ہونے والے زیادتی کی تصدیق کرلی۔