یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقلعہ سیف اللہ میں ٹرک ,ویگن خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13...

قلعہ سیف اللہ میں ٹرک ,ویگن خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف االللہ میں مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے 13 افراد میں سے 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں تمام سرجن ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو طلب کیا گیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کا کہنا تھا کہ سول سنڈیمن اسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز