Homeخبریںقلعہ عبداللہ گاوں پر مسلح افراد کا حملہ 2 خواتین سمیت 5...

قلعہ عبداللہ گاوں پر مسلح افراد کا حملہ 2 خواتین سمیت 5 افراد ھلاک ،متعدد اغوا ہوگئےشاہراہ بلاک

قلعہ عبداللہ ( ہمگام نیوز ) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے تنگ مسیزئی میں برج عزیز خان گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات دو خواتین سمیت پانچ افراد ھلاک متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزکورہ واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کو اغوا کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد شال چمن قومی شاہراہ ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز