کوئٹہ (ہمگام نیوز) قلعہ عبداللہ میں لیویز تھانہ پیر علیزئی پر مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ، لیویز زرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نامعلوم موٹر ساٸیکل سوار افراد لیویز چوکی جنگل پیرعلیزٸی پر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے۔
یاد رہے چند ہفتے پہلے بھی تھانہ پر اس طرح کا حملہ ہوا تھا۔قلعہ عبداللہ، کسی تنظیم نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تربت سٹی کے علاقے دشتی بازار النوید سروس کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ چار مسلح افراد نے حسن حسین میڈیکل اسٹور میں رات عشاء کی نماز کے بعد گھس کر گن پوائنٹ پر میڈیکل سے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیے، جبکہ اس دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو بھی زخمی کردیا۔زخمی کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی میڈیکل اسٹور میں ڈکیتوں نے واردات کیا ہے، اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت بڑھائے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرے بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔