شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںقندوز میں طالبان نے ڈرون حملہ کرکے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو...

قندوز میں طالبان نے ڈرون حملہ کرکے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناکر تباہ کردیا

قندوز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز میں ڈرون حملہ کرکے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

ذرائع نے حملے میں کسی جانی نقصان سے آگاہ نہیں کیا تاہم ظاہری طور پر ڈروں حملوں کا نشانہ صرف ہیلی کاپٹر ہی تھا۔

اس سے قبل بھی قندوز اور لوگر میں طالبان نے ڈرون حملے کیے ہیں جس میں افغان سیکیورٹی فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب قندوز میں ہی ضلع امام صاحب کے مختلف مقامات میں طالبان نے حملے کیے جس میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

افغان حکام نے دعوا کیا ہے گزشتہ شب کابل تا فاریاب شاہراہ پر واقع صوبہ غزنی سے ملحقہ نانو نامی علاقے میں ایک کار بم کو ہدف تک رسائی سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔

صوبہ پکتیا کے مرکزی شہر گردیز میں صوبائی گیسٹ ہاؤس سے ایک کلومیٹر کی دوری پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ یہ حملے بین الافغانی مذاکرات کے بعد شروع ہونے والے حملوں کی تیز لہر کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز