شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہوگا۔...

قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہوگا۔ بی ایل اے

لورالائی میں پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلایٹ فون کے ذریعے لورالائی میختری میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔آج صبح بلوچ سرمچاروں نے لورالائی کے علاقے میخترمیں ایف سی کیمپ کو چاروں طرف سے گھیراو کرکے حملہ کردیا جس میںفورسز کے دس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئیں، جبکہ ایف سی کے کمک پر آنے والے گاڑیوں پر بھی حملہ کیا گیا یہاں پر بھی فورسز کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کاروائی میں ہمارے دوستوں کے زخمی ہونے کے سرکاری دعوے میں کوئی صداقت نہیں اور ہمارے ساتھی اس کاروائی میں کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے بلوچ وطن کی آزادی تک قابض فورسز کے خلاف آخری گولی اور آخری سپاہی تک ہماری جنگ جاری رہے گی، ترجمان نے کہا کہ حملوں کے ردعمل میں قابض فورسز نے مقامی بلوچ آبادیوں پر فضائی حملہ شروع کر دیا فضائی حملے میں معصوم بچوں اورعورتوں کے ہلاکتوں کے خدشات ہیں اس علاقے میں قابض ریاست مقامی دلالوں کے ذریعے بلوچوں کے قومی وسائل کو لوٹ رہا ہے اور اب کچھ علاقائی معتبرین سے ملکر نئے ایریاز میں کانکنی کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سے پہلے ہماری تنظیم نے علاقائی لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ میں معاون نہ بنیں چمالنگ کول فیلڈ کو چلانے میں ملوث تمام افراد کے معلومات حاصل کئے جاچکے ہیں اگر وہ اپنے کام سے دستبردار نہیں ہوئے تو انکو بھی نشانہ بنایا جائے گا ان حالات سے فائدہ اٹھا نے والے افراد قومی احتساب کے عمل سے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے مناسب وقت وحالات میں انکا کڑا احتساب ہوگا جس کے لیے ہمارے تنظیم کے ساتھی کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز