شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںلاشار میں دو بچے ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

لاشار میں دو بچے ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

پہرہ ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر لاشار کے گاؤں پامنت میں دو بچے ایک چھوٹے ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان پہرہ/ ایرانشہر کی ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ ڈپارمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ستودہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاشار کے گاؤں پامنت کے ایک چھوٹے ڈیم میں 12 سالہ عرفان ولد اقبال بلوچ اور 13 سالہ مرتضی ولد مصطفی بلوچ پانی بھرنے گئے تھے، جہاں پھسل کر دونوں بچے ڈیم میں گر کر ڈوب گئے۔

ایمرجنسی کے سربراہ نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک ڈیم میں ریسکیو ٹیم کی تلاشی کے بعد بالآخر دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز