کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہفتہ کی شب ہوشاپ تجابان ضلع کیچ سے جبری گمشدگی کا شکار ہونےوالے طالب علم بہادر بازیاب ہوگئے، ہم امید کرتے ہیں کہ اسلم اور حمل کی باحفاظت بازیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بہادر کے بازیابی کے بعد اب دھرنا اسلم اور حمل کے بازیابی کیلئے سی پیک ایم 8 روڈ پرجاری ہے۔