پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںآواران میں پاکستانی فوج پر دو حملوں میں تین اہلکار ہلاک ...

آواران میں پاکستانی فوج پر دو حملوں میں تین اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

شال(ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 28 جنوری بروز اتوار آواران کے علاقے لباچ اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر دو حملے کیے ، جن میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے تقریبا چھ بجکر پندرہ منٹ پر آواران کے علاقے لباچ کور ڈاٹ فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

عین اسی وقت سرمچارو ں نے آواران، کولواہ کنیچی میں آرمی کیمپ پر اسنائپر، ایل ایم جی و دیگر ہتھیاروں سے دشمن فوج کو نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کے علاوہ قابض فورسز کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم ایک دفعہ پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی قبضہ گیریت کے انتخابی مہم کا حصہ نہ بنیں۔ دشمن فورسز کے ساتھ انکے سہولت کار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز