جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(ہمگام نیوز)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، کیس کی سماعت آج (منگل کو) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جبکہ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے پیر کے روز لا پتہ افراد سے متعلق فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے ،ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق کی جانب سے جمع کروائی گئی،فہرست کے مطابق ایم کیو ایم کے 173بندے لاپتہ ہوئے ہیں تاہم رواں 100زائدکارکن لاپتہ ہوئے۔واضح رہے لا پتہ افراد سے متعلق مقدمہ کی 10مارچ2016کو ہونے والی سماعت پرجسٹس ظہیر جمالی نے ایم کیو ایم سے لا پتہ افراد سے متعلق فہرست طلب کی تھی جبکہ سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ نے بھی سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ جمع کروادی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز