یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کا دھرنا،حکومتی مذاکرات کے بعد 4 روز کیلئے موخر

لاپتہ افراد کا دھرنا،حکومتی مذاکرات کے بعد 4 روز کیلئے موخر

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی جبری گمشدگی کے شکار بلوچ طالبعلم سہیل احمد بلوچ اور صفی بلوچ کے عدم بازیابی لے خلاف احتجاج حکومتی مذاکرات کے بعد 4روز کیلئے موخر کیا گیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا حکومتی مذاکرات کے بعد آج 4روز کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹوکن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے،طلباء کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکرات میں پیش رفت کی بنا پر جامعہ بلوچستان سمیت تعلیمی اداروں میں کلاسز اور پیپرز کے بائیکاٹ کو 4 روز کیلئے موخر کرتے ہیں جبکہ جامعہ بلوچستان کے ایڈمین آفس کے سامنے ٹوکن ہڑتال جاری رہے گی،بعد ازاں طلباء نے اعلان کیا کہ منگل کی شام تک اگر مطالبات کی منظوری میں پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ سیکلاسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز