شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما بھائی سمیت کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور فورسز ہاتھوں الصبح جبری لاپتہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آج الصبح تقریباً پانج بجے پاکستانی فورسز نے سریاب کے علاقے میں چھاپہ مار کر بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کے مرکزی رہنماء کامریڈ بیبرگ بلوچ اور اسکے بھائی گولڈ میڈلسٹ پی ایچ ڈی ڈاکٹر حمل بلوچ کو انکے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

کامریڈ بیبرگ بلوچ دونوں ٹانگوں سے اس وقت معزور ہوگئے تھے جب انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں تقریب دوران ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کے دستی بم حملے میں شدید زخمی ہواتھا ۔