شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو شال پریس کلب کے سامنے 5903 دن مکمل ہوگئے۔
آج جبری لاپتہ ذاکر اسماعیل کے لواحقین نے احتجاج میں حصہ لیا، ان کا کہنا ہے کہ ذاکر اسماعیل ولد محمد اسماعیل سکنہ نال خضدار کو فورسز نے 11 فروری 2013 میں لکی روڑ نادرن بائی پاس کراچی سےجبری لاپتہ کردیاتھا ۔
لواحقین نے مزید کہا کہ وہ زاکر اسماعیل کی باحفاظت بازیابی کے لیے متعلقہ انتظامیہ سمیت انصاف کے فراہمی کےلیے بنائے گئے اداروں کے دروازوں پر دستک دے چکے ہیں ، لیکن انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا، جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ زاکر اسماعیل پر کوئی الزام ہے تو اسے منظر عام پر لایا جائے اور عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے، اور اگر بےقصور ہے تو رہائی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں ۔


