یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1752دن ہوگئے...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1752دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1752دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں جماعت اسلامی کوئٹہ بلوچستان کے مرکزی رہنماء امان للہ شادیزئی اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا ااظہار کیا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اب بارود کا ڈھیر بن چکا ہے اور ظلم اور بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے صوبائی حکومت کیا کررہی ہے عوام کے نمائندوں نے عوام کے ووٹوں سے ایوان مین جاکر اپنا ضمیر فورسز کے آگے گروی رکھ دیا ہے عیش وعشرت کی وجہ سے بلوچ قوم کو بھول چکے ہیں اسمبلی اور سینٹ میں موجود بلوچستان کے نمائندے کس دن کا انتظار کررہے ہیں کیا اس دن سے بڑھ کر کوئی اور مشکل میدان حشر برپا ہوگا کیا وہ پارلیمنٹ کو اب زمزم سمجھ کر پی رہے ہیں تاکہ وہ ہمیشہ کیلئے اسپارلیمنٹ سے جڑے رہے بلوچستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر حکمران اور بہت سے نامی گرامی لیڈر بہت تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں کیونکہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ سونے کا انڈا دینے والا بلوچستان ان کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے اور وہ اخباری بیان بازی میں مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہین اس کے ساتھ بین الاقوامی ادارے اور ایجنسیاں بہت باریک بینی سے بلوچستان کے روز بروز بگڑتے ہوہوئے حالات کا جائزہ لے رہی ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بھر میں خصوصاً مکران میں فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے بھاری تعداد میں اسلحہ اور سازو سامان مختلف کیمپوں میں پہنچادیا گیا 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز