کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1756دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں سول سوسائٹی اور وکلاءبرادری نے لاپتہ افراد شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے کہاکہ جن قوتوں نے بلوچ کے خلاف گذشتہ 65سالہ زیادتیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 2005میں جب ان کے خلاف ایک اور جنگ آپریشن کو مسلط کی تو انہیں شاید اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ اب صورتحال پہلے جیسی نہیں ہے حالت یکسر تبدیل ہوچکے ہیں اس بات کا اندازہ بھی نہٰں تھا کہ اب صورتحال پہلے جیسی نہیں حالت یکسر تبدیل ہوچکے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بے گور وکفن لاشوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے متقل کی بجائے بیابانوں میں جنگلوں میں ہمارے فرزندوں کی لاشیں پھینکی جارہی ہیں بے رحمانہ انداز میں شہید کیا جارہا ہے ٹارچر سیلوں میں اذیتیں پہنچا کر دل کی بڑھاس ختم نہ ہوتی جارہی ہے بعد ازاں وہ بیانوں میں ہمارے رہنماﺅں کی لاشیں پھینکی جارہی ہے کبھی ہمارے نوجوانوں کو خفیہ اہلکار اغواءکرکے ٹارچر سیلوں میں مقید بنا کر جب انہیں کوئی تدبیر سوجھتی ہے وہ یکدم ہمارے فرزندان وطن کو بطور دہشتگرد کے سامنے لایا جاتا ہے اور الزامات وجھوٹ پر مبنی مختلف پروپیگنڈا کو میڈیا کے ذریعے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم گلہ مند نہیں کبھی وہ ہمارے ان نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں سے نکال کر میدانوں میں اسکواڈ شرٹ کے ذریعے ان کے جسموں کو گولیوں سے چھلنی کیا جاتا ہے بعد میں یہی ڈرامہ رچایا جاتا ہے کہ انہیں پولیس یا ایف سی مقابلہ میں ہلاک کردیا کیونکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے ۔