پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1728دن ہوگئے

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1728دن ہوگئے

  کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1728دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ سینئر عہدیدار میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قبضہ گیر نے ہمارے سرزمین کو اپنی ہوس قبضہ گیریت کی بھینٹ چڑھائی یہ سب وہ اپنی قومی مفاد کیلئے کر گزرے قبضہ گیر کو کو کبھی بھی محکوموں کی مظلومیت اور بیچارگی پر ترس نہیں آتا ہے آج بھی قبضہ گیریت کے ہوس میں کمی بالکل نہیں آئی ہے بلکہ اس کی شکل تبدیل ضرور ہوئی ہے دونوں صورتوں میں یعنی بلواسطہ اور بالواسطہ یہ مرض بڑے پیمانے پر موجود ہے جب ہم اپنی سرزمین کو دیکھتے ہیں کہ پاکستانی نامی ریاست نے تمام انسانی اقدار کو پاؤں تلے روند کر ہم پر قبضہ جما لیا ہے اس پر ہم شب وروز بولتے لکھتے ہیں ہمارے تجزیہ نگار پیش کرتے ہیں لیکن ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں دوسرے بھی مقبوضہ جات نہیں مظالم اور محکومیاں ہیں دوسرے طاقتیں ان سرزمین جہاں جہاں وسائل ہے بلواسطہ یا بالواسطہ ان قوموں پر ان کے وسائل پر سونے سے لے کر تیل اور زیر زمین معدنیات سے لر کر سمندر اور ساحلوں کو ب راہ راست اپنے زیر نگوں لاتے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ سپریم کورٹ نے یہ بیان دیا تھا کہ بلوچ لاپتہ افراد کی کس سپریم کورٹ میں ہے لہذا اس وقت ان کی جانب سے تحقیق ہماری اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز