یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2111دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2111دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2111دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سابقہ بی ایس او کے چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر عہدیدار میر محمد آصف ایڈوکیٹ اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ بلوچ اسیران، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمددری کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اور انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی ریاستی مشینر ی کے ساتھ قومی جہد کو کاونٹر اور پاکستانی قبضہ کر دوام دینے کے لے اپنی پوری علاقائی عالمی داخلی ، وخارجی قوت صرف کر رہی ہے۔ داخلی طورپر میڈیا کے ذریعے اور عالمی فورم پر صوبائی حکومت اور ادارے اپنی پوری کوشش کے ساتھ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ بلوچستان میں سب خوشحال ہیں کوئی آپریشن نہیں، بلوچ فرزندوں کا آغواء اور مسخ شدہ لاشیں بند ہوچکی ہے جبکہ اس کے پس پردہ بلوچستان کو داخلی اور عالمی میدیا کے لئے نوگوایریا بنادیا گیا ہے ۔ آپریشن میں شدت کے ساتھ صوبائیحکومت دور میں 8ہزار سے زاہد بلوچ فزند اغواکئے جاچکے ہیں انفرادی اغوا کے ساتھ اس میں وسعت لاکر پورے قصبوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔جہاں لوٹ مار کے بعد فورسز کا تمام گھروں کو جلانا بھی معمول بن چکا ہے۔ وائس فار لوچ منگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں فورسز اسٹبلشمنٹ کی اسی سابق پالیسی کے تحت قومی تحریک پسند سیاسی کارکنوں کو جبراً اٹھا کر غائب کرنے کی انسانیت سوز کا رروائیاں اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اٹھارہ مارچ 2014کو بی ایس او آزاد کے چیئرمین واجہ زاہد کرد عرف بلوچ خان کو خفیہ اداروں نے کوئٹہ سے جبر اً اغوا ء کرکے لاپتہ کردیا جو ابھی تک خفیہ عقویت خانو میں لاپتہ ہیں۔صوبائی حکومت کی دعووں کے برعکس بلوچ سیاسی کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی کارروائیاں اب بھی جاری ہے۔ اب تو بلوچستان میں متعین فورسز بلوچ نسل کشی کارروائیوں میں وسعت و شدت لائی ہوئی ہے نئی حکمت عملی کے تحت فورسز کسی دیہات پر فضائی ، زمینی حملہ کرکے گاؤں کی پوری آبادی کو گولہ باری آتشزدگی ،لوٹ مار کا نشانہ بناتی ہے۔ اور پھرفورسز کا ترجمان میڈیا کے سامنے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ کانشانہ سننے والے گاؤں کو کسی مسلح آزادی پسند بلوچ تنظیم کا کیمپ اور شہید ہونے والے نہتے بلوچوں کو سرمچار بتا کر جھوٹ کے سہارے اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالتا ہے اس جھوٹ کا پردہ چاک کرنے کے لئے غیر جانبدارصحافت ناپید ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز