یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2271دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2271دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2271دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم ، بلوچ نیشنل موومنٹ نوشکی ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں طول عرض فورسز چھاونیوں چوکیوں کی جال بچھا دی گئی نوبت ، نواب اکبر بگٹی جیسے ایک علیٰ پائے کے مدبر کہنہ مشن سیاست دان پارلیمانی سیاست پر یقین رکھنے والے اسی 80 سالہ بزرگ کی شہادت پر پہنچ گیا اور چشم مالک کا وہ منظر بھی دیک لیا تمام تر مذہبی روایات کو فورسز بوٹو تلے روندھ کر ایک تابوت کو تالاب لگا کر جوتون کے ساتھ نماز جنازہ کی رسم بغیر وضو کے اسی گھونگی بہر ی میڈی کے سامنے اداکی گئی ، جو�آج اسلام آباد میں فرمائشی انقلاب اور آزادی کے دھرنوں کی جدید ترین ٹکنالوجی اور ڈرون کمیرے کی ساتھ براہ راست فضائی مناظر کی کوریج میں مصروف تھے ۔ یہ وہ میڈیا ہے جس نے ماما قدیر اور بانک فرزانہ مجید بلوچ کو اپنے پروگرا م میں مدعو کیا تو اس کی پاداش حامد میر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروگرام کیا تو ان پر قاتلانہ حملہ کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ بلوچ قومی آواز اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کا انجام بلوچ قوم کی طرح ہوگا۔ وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بلوچ قوم کی سیاسی معاشی سماجی تعلیمی اور نسل کشی کی جا رہی ہے بلوچ قوم کو غدار قرار دیا جا رہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز