چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںلاپتہ محمود شاہ 9 برس ہونے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا:...

لاپتہ محمود شاہ 9 برس ہونے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا: اہلخانہ

خاران (ہمگام نیوز) خاران کے تحصیل مسکان قلات کے علاقہ حسن آباد کے رہائشی محمود شاہ ولد سلطان شاہ 9 برسوں سے پاکستان کے غیر قانونی اور غیر انسانی عقوبت خانوں میں بند مسلسل ناقابل برداشت اذیتیں سہہ رہا ہے۔

 پاکستان کے قابض پیرا ملٹری فورس نے 11 آگست 2014 کو نام نہاد سرچ آپریشن کرکے محمود شاہ کیساتھ دیگر افراد، نجیب حسین زئی اور بابو حسن، کو جبراً لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تاہم، محمود شاہ کیساتھ جبری گمشدگی کے شکار مذکورہ بالا افراد بعدازاں بازیاب ہوگئے مگر محمود شاہ تاحال پاکستان کے قائم کردہ انسانیت سوز عقوبت خانوں میں ازیتیں سہہ رہا ہے اور جس کا کوئی پرساں حال نہیں کہ وہ کس حالت میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قابض فوج نے 11 آگست 2014 کو سرچ آپریشن کے دوران دوسرے علاقوں حُراؤ سے بھی کچھ افراد کو جبراً اغوا کیا تھا۔ تاہم، وہ بھی بعدازاں بازیاب ہوگئے اور اپنے اہل خانہ کے پاس آں پہنچے۔

 تاہم، محمود شاہ 9 سالوں کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوا، محمود شاہ کی 9 سالوں سے جبری گمشدگی کے باعث اس کا اہل خانہ انتہائی پریشان اور نفسیاتی طور پر کوفت زدہ ہیں، زرائع کے مطابق ان کی فیملی نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیئے حتی الامکان کوششیں کی، تمام دروازوں کو کھٹکھٹائے مگر کسی کے بھی کان پر جوں تک نہ رینگی۔ اس لیئے، انھوں نے آخر میں تمام مکتب فکر سے منسلک افراد سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اخلاقی اور انسانی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی باحفاظت بازیابی کیلئے کماحقہ آواز اٹھائیں تاکہ وہ جلد از جلد رہا ہوسکے اور ان کی زندگی سے دکھ، درد اور تکلیف کے شام خوشی اور راحت کے صبح میں بدل جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز