یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںلاپتہ ڈاکٹر عبد الحئی کی عدم بازیابی کے خلاف ہمشیرہ کا پریس...

لاپتہ ڈاکٹر عبد الحئی کی عدم بازیابی کے خلاف ہمشیرہ کا پریس کانفرنس،

شال:(ہمگام نیوز)شال میں لاپتہ ڈاکٹر عبد الحئی کی ہمشیرہ نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود صحافی برادری کا شکریہ امید ہے آپ صحافی حضرات ایک بے بس و لاچار بہن کی آواز کو حکمرانوں تک پہنچانے میں ہمارے ساتھ معاون ہونگے۔

معزز صحافی حضرات!

میں آواران بیدی سے جبری گمشدگی کانشانہ بننے والے ڈاکٹر عبدالحی کی ہمشیرہ ہوں، میرے بھائی ڈاکٹر عبدالحی ولد حاجی محمد اسلم ساکن آواران بیدی کو یکم جون 2024 کو سیکورٹی فورسز نے دوران ڈیوٹی اغوا کیا۔ میرے بھائی آواران کے ڈسٹرکٹ ھسپتال میں بطور آپریشن تھیئٹر اسسٹنٹ تعینات تھے۔ وہ ایک مخلص ڈاکٹر ہیں جو کہ اپنی ڈیوٹی باقاعدگی کے ساتھ ایمانداری سے ادا کرتے رہے ہیں انہیں سیکیورٹی فورسز نے بنا کوئی وجہ بتائے یکم جون 2024 کو اغوا کیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

محترم صحافی حضرات!

 میرے بھائی ڈاکٹر عبدالحی کو اغوا کرنے کے بعد ایک بار گھر لائے تھے اور ان کے گھر کی تلاشی لی تھی مگر سیکیورٹی فورسز کو گھر میں سے کتابوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا تھا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے گھر والوں کو دھمکایا بھی دی کہ ڈاکٹر عبدالحی کی جبری گمشدگی کے بارے میں اطلاع نہ دیں تو ڈاکٹر عبدالحی کو 25 جولائی تک بازیاب کردیں گے۔ مگر ابھی تک انہیں سیکیورٹی فورسز نے بازیاب نہیں کیا۔ ان کی جبری گمشدگی کو اب دو ماہ دس دن گزر چکے ہیں۔

معزز صحافی حضرات!

میرے بھائی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کا تعلق ایک انتہائی خاموش و شریف گھرانے سے ہے، وہ زاتی طور پر بھی ایک خاموش طبع اور اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں۔ ان کی جبری اغوا کاری سے ہم گھر والے شدید اذیت سے دوچار ہیں اور ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ انہیں کس جرم میں اور کیونکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم آپ کے توسط سے سیکیورٹی فورسز سے ڈاکٹر عبدالحی کو بازیاب کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

 محترم صحافی حضرات!

میرے بھائی ڈاکٹر عبدالحی کو اگر اب بھی بازیاب نہیں کیا گیاتو، 16 اگست کو ایکس ( ٹویٹر) پر ان کی بازیابی کے لیے ایک کیمپین چلائی جائے گی۔کیمپین کے بعد 20 اگست کو کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے لے کر ریڈ زوں تک ایک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز