لاڑکانہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات لاڑکانہ سے ایک اور سندھی قوم پرست کارکن کاشف ٹگڑ ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ کردیا گیا ہے۔
(وائس آف سندھی نیشن رپورٹ، دوئم اگست ، ۲۰۱۸)
تفصیل موجب کاشف ٹگڑ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا رہائشی ہے ۔ جوکہ پیشے سے ایک استاد ہے ۔ کاشف ٹگڑ کی وابستگی سندھ کی قوم پرست پارٹی سے بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ گذشتہ رات رینجزر ، پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے لاڑکانہ کی ایوب کالونی میں واقع اس کے گھر پر چڑھائی کرکے پرائمری استاد اور قوم پرست کارکن کاشف ٹگڑ کو اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے۔