دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںلاہور، جیئند بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ سالیڈیریٹی کمیٹی کی...

لاہور، جیئند بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ سالیڈیریٹی کمیٹی کی جانب سے احتجاج مظاہرے

لاہور (ہمگام نیوز ) بلوچ طالب علم جیئند بلوچ سمیت دیگر لاپتہ بلوچ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف پنجاب کے شہر لاہور میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے

تفصیلات کے مطابق بلوچ سالیڈیریٹی کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے جیئند بلوچ اور دیگر لاپتہ بلوچ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلوچستان اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ سمیت دیگر افراد شریک ہوئیں۔

اس موقعے پر جیئند بلوچ اور دیگر افراد کی بازیابی کے لیے نعرے لگائے گئے جبکہ مقررین نے مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیئند بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے اور بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی بند کی جائے جبکہ پنجاب میں بلوچ اور پشتون طلبہ کے ساتھ نسل پرستی کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز