یکشنبه, اپریل 13, 2025
Homeخبریںلبنان حزب اللہ کے بیشتر فوجی اڈے فوج کے کنٹرول میں آگئے

لبنان حزب اللہ کے بیشتر فوجی اڈے فوج کے کنٹرول میں آگئے

بیروت (ہمگام نیوز) امریکہ کی طرف سے لبنان پر مسلسل دباؤ کے بعد کہ وہ ملک بھر میں موجود تمام اسلحہ پر کنٹرول حاصل کرے اور فوج کو مکمل طور پر تعینات کرے، اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ہفتے کے روز حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ جنوبی لیطانی دریا کے علاقے میں حزب اللہ کے بیشتر عسکری ٹھکانے اب لبنانی فوج کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جنوبی لیطانی میں حزب اللہ کے 265 عسکری مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے تقریباً 190 مقامات فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

ایک سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفل) کے تعاون سے جنوبی لیطانی میں حزب اللہ کے زیادہ تر فوجی اڈے تحلیل کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج حزب اللہ کے جنوبی علاقوں میں موجود آخری ٹھکانوں پر بھی کنٹرول مکمل کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے حال ہی میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ملک میں اسلحہ کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ عون جلد ہی حزب اللہ کے ساتھ اسلحے کے مسئلے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز