کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لسبیلہ ڈام بندر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ۔ لسبیلہ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ماہی گیروں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ڈام بندر سے دو لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس ٗ فشریز عملے اور ریسیکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچائیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی ہیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔


