شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںلسبیلہ یونیورسٹی میں دو طلباءتنظیموں میں تصادم ،9طلباءزخمی

لسبیلہ یونیورسٹی میں دو طلباءتنظیموں میں تصادم ،9طلباءزخمی

اوتھل(ہمگام نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی میں دو طلباءتنظیموں میں تصادم ،9طلباءزخمی ،دو کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا،تصادم کی وجہ ہاسٹل کا کمرہ بتایاجاتاہے ،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ نیورسٹی آف ایگریکلچر واٹراینڈمیرین سائنسزاوتھل میں منگل کے روز دوطلباءتنظیموں میں تصادم ہوگیا جس میں لاتوں ،گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں9طلباءشفیق ولد فیض محمد بلوچ،مسلم ولد عبدالقادر،سیلمان ولد سرور بلوچ،محمدخان ولد محمد اکرم،بابل،محمد یونس،نجیب،شہروز،یوسف، زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی زخمیوں میں سے دو طلباءمحمدخان اور بابل کو تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا ،طلباءتنظیموں میں تصادم کی وجہ ہاسٹل کا کمرہ بتایا جاتاہے جسے ایک گروپ  نے فوری طور پرخالی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر دوسرے گروپ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھالیکن انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی یونیورسٹی انتظامیہ کی اس نااہلی کی وجہ سے دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا ۔زخمی طلباء کا تعلق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سے بتایا جا رہا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مکران سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز