جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںلشکربلوچستان،یوبی اے،اوربی آراے کااشتراک عمل کا اعلان،؛سربازبلوچ

لشکربلوچستان،یوبی اے،اوربی آراے کااشتراک عمل کا اعلان،؛سربازبلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیاکو جاری کردہ ایک پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے ، یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور لشکر بلوچستان کی مرکزی قیادت کے درمیان کئی ملاقاتوں اور نسشتوں کے بعد اشراک عمل پر اتفاق ہوگیا ہے آج سے تینوں تنظیمیوں کے درمیان جنگی کاروائیوں میں اشتراک کے ساتھ ایک دوسرے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ موجودہ سنگین حالات میں جہاں بلوچ قوم کو پاکستان جیسے دشمن کا سامنا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے سے تعاون کرنا اور دشمن کے خلاف مشترک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہیں اور سرزمین کی آزادی کی حصول کیلئے تمام زمہ دار حلقوں کے درمیان اشتراک عمل نہایت اہم ہے تمام ترصورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یو بی اے، لشکر بلوچستان اور بی آر اے کی قیات نے اس سلسلے میں یہ اہم فیصلہ کیا ہے اور ہم مشترکہ طور پر اس کوشش کو جاری رکھے گے کہ یہ اشتراک عمل برقرار رہے اور ہم مستقل قریب میں دیگر تنظیموں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز