لندن (ھمگام نیوز ڈیسک)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ کشمیری جن میں پاکستانی پنجابی اور کشمیر کے دونوں اطراف سے لوگ شامل ہیں۔مظاہرین برطانوی پارلیمنٹ سے انڈین ہائی کمیشن تک ریلی کی شکل میں پہنچے، ان مظاہرین نے گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیر کا پرچم تھمادیا۔
احتجاج میں پاکستانی اور کشمیری ہزاروں کے تعداد میں شریک ہے، جو برطانیہ بھر سے کئی سو کوچز کے ذریعے لندن پہنچے ہیں۔احتجاج میں ہر پاکستانی و کشمیری جماعت کے کارکن موجود ہیں، پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کے بعد شرکاء ریلی کی شکل میں انڈین ہائی کمیشن کی طرف روانہ ہوئے۔مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ اور کچھ کے گرفتاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اور مظاہرین انڈیا اور مودی کے خلاف مردہ باد اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے ، انڈیا کے خلاف ریلی کے روٹ پر ٹریفک جام ہوگیا۔
مارچ کے شرکاء نے کشمیر میں انڈین فورسز کے تشدد سے متاثرہ افراد کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے، اس دوران کشمیر میں انڈی فوج کی کارروائیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی جاتی رہی۔
اس سے قبل لندن میں کشمیریوں کے مظاہرے کے دوران 15 ارکان پارلیمنٹ نے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر پٹیشن پیش کی۔
پٹیشن میں کشمیر میں انڈین فوج اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔