کوئٹہ(ہمگام نیوزڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے شہر لورالائی میں آج بروز بدھ صبح 8 بجے کے قریب 3 خودکش حملہ آوروں نے پولیس لائن پر حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ایک حملہ آور نے خود کو پولیس لائن کے مرکزی دروازے پر اڑا لیا ، جس کے بعد دو خود کش حملہ آور پولیس لائن کے اندر داخل ہو کر خود کو اڑا لیا۔ ابتدائی رپوٹ کے مطابق مسلح حملہ آوروں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک 4 زخمی اور3 خودکش حملہ آور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس لائن کے اندر اڑا لیا جبکہ تیسرا حملہ آور فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔زخمیوں میں اے ایس پی لورالائی عطاالرحمان اور ایک خاتون سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے میں ایک اہلکار حوالدار اللہ نواز ہلاک ہوئے جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جارہا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی پولیس لائن پر انکے فدائین نے حملہ کیا ہے۔