شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںلورالائی: پولیس لائن پر مسلح افراد کا حملہ

لورالائی: پولیس لائن پر مسلح افراد کا حملہ

لورالائی (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پر حملہ ہوا ہے

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور پولیس لائن کے اندر گھس گئے ہیں پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ ہو رہی ہے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں.

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی پولیس لائن پر انکے فدائین نے حملہ کیا ہے اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز