شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeانٹرنشنللکی مروت، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 6 اہلکار ہلاک

لکی مروت، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 6 اہلکار ہلاک

لکی مروت (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت شہاب خیل میں قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے میں کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

 بتایا جاتا ہے کہ فورسز کی گاڑی سلیمان خیل کے علاقے کچی قمر راستے پر جا رہی تھی کہ اسے دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس میں کیپٹن فراز اور صوبیدار نظر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

  ہلاک اہلکاروں کی لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز