دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںدلگان، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، ...

دلگان، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، دو اہلکار زخمی، ایک شخص گرفتار

دلگان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں گزشتہ روز  2 فروری بروز جمعرات کی شام دلگان شہر میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔  اس کے علاوہ ایک بلوچ نوجوان کو انٹیلیجنس کے سادہ لباس اہلکاروں نے ٹانگ پر گولی مار کر زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔

اس بلوچ نوجوان کی شناخت “علی بامری” کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ انٹیلیجنس کی فورسز کی جانب سے علی کی گاڑی کا تعاقب اور فائرنگ کرنے وجہ سے ہوا ۔

دو بدو اس فائرنگ  میں بامری کو ٹانگ پر گولی لگی اور انٹیلیجنس کی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔

 اس کے علاوہ، اس فائرنگ میں، انٹیلیجنس ایجنسی کے دو ارکان جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہے، زخمی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز